کیا آپ جانتے ہیں۔ 17

کیا آپ جانتے ہیں۔ 17

1753140
کیا آپ جانتے ہیں۔ 17

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سینٹا کلاز کے نام سے پہچانا جانے والا عزیز نکولس ترکی کےضلع انطالیہ کی تحصیل دیمرے کا رہنے والا تھا؟

 

روایت کے مطابق، عزیز نکولس کہ جسے عالمِ عیسائیت میں مدد  اور سخاوت کی علامت سمجھا جاتا ہے، انطالیہ کی تحصیل کاش کے قریب واقع پتارا قدیم شہر   میں پیدا ہوا۔ بعد ازاں موجودہ نام کے ساتھ دیمرے اور قدیم نام کے ساتھ مائرہ  شہر میں چلا گیا۔ یہاں دینی تعلیم کے بعد نوجوانی کی عمر میں ہی بشپ کے رتبے تک پہنچ گیا۔ روایت کے مطابق نئے سال کے موقع پر لوگوں کی آرزوئیں پوری کرنے اور اپنی تمام دولت کو غریبوں میں بانٹنے کا  فیصلہ کرنے کی وجہ سے  عزیز نکولس خاص طور پر بچوں، غریبوں ، مسافروں اور سمندروں کا رکھوالا بن گیا۔

 

عزیز نکولس کی موت کے بعد، دیمرے یعنی قدیم مائرہ کے باسیوں نے اس کی یاد میں ایک کلیسا بنوایا ۔ ان کا عقیدہ تھا کہ اس کلیسا میں عزیز نکولس کی لحد لافانی  رہے گی۔ کلیسا کی دیواروں پر، معجزوں کے عزیز کے نام سے یاد کئے جانے والے ،عزیز نکولس کے معجزوں کو تصویری شکل میں پیش کیا گیا ہے۔  وقت گزرنے اور  دیمرے نہر کے سیلابی ریلوں کی وجہ سے زمین میں دبا ہوا یہ کلیسا 1956 کی آرکیالوجک کھدائیوں کے نتیجے میں منظر عام پر آیا۔ ہر سال اورتھوڈوکس فرقے سے کثیر تعداد میں سیاح عزیز نکولس کے یومِ وفات یعنی 6 دسمبر کو دیمرے آتے اور یہاں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ کلیسا 1994 سے بطور عجائب گھر بھی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں