کیا آپ جانتے ہیں۔ 12

کیا آپ جانتے ہیں۔ 12

1736753
کیا آپ جانتے ہیں۔ 12

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل مینگن اصل میں  ایک "باورچیوں کا دیار" ہے؟

 

ضلع بولو کی تحصیل مینگن اپنے ہنر مند باورچیوں کی وجہ سے " باورچیوں کے دیار" کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ اس تحصیل نے دورِ عثمانی سے لے کر اب تک بے شمار ہنر مند باورچی پیدا کئے اور ان باورچیوں کو  صرف ترکی میں ہی نہیں ساتوں برّ اعظموں میں بھیجا۔ مینگن کے باورچیوں کی تاریخ عثمانی محل کے باورچی خانے تک جاتی ہے۔ کھانے پینے کے دلدادہ عثمانی بادشاہوں میں سے 1604 میں تخت نشین ہونے والا سلطان احمد اوّل وہ پہلا بادشاہ تھا جس نے مینگن کے باورچیوں کو توپ کاپی محل میں داخل کیا۔

 

اس کے ساتھ ہی مینگن میں باورچیوں  کو باقاعدہ تربیت  دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ سلسلہ ترکی کے دورِ جمہوریہ میں بھی جاری رہا۔  اس تحصیل سے تربیت یافتہ باورچی اور شیف عالمی سربراہان کے باورچی خانوں تک پھیلے  ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال اتاترک سے لے کر ترکی کے تقریباً تقریباً تمام سربراہان کے باورچیوں کا تعلق  مینگن سے   ہے۔ دنیا کے اوّلین 5 شیف اسکولوں میں سے ایک مینگن میں ہے۔ ترکی میں مہمان آنے والے سربراہان مملکت کی میزبانی کے لئے مینگن شیف اسکول کے تربیت یافتہ شیفوں اور باورچیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ آج یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ  حتّٰی  کہ مشرق بعید تک میں مینگن کے شیفوں اور ان کے پکائے ہوئے لذیذ کھانوں سے سامنا ہونا ممکن ہے۔

 



متعللقہ خبریں