چشمہ شفاء ۔ 13

آج ہم صحت کے جس مسئلے پر بات کریں گے وہ عصبِ نسائی کا  درد یا عرقِ نساء کا درد ہے

1736894
چشمہ شفاء ۔ 13

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم صحت کے جس مسئلے پر بات کریں گے وہ عصبِ نسائی کا  درد یا عرقِ نساء کا درد ہے۔ انگریزی زبان میں اسے  سیاٹک عصبی درد کہا جاتا ہے۔

عصب نسائی انسانی جسم کا سب سے طویل عصبہ  ہے ۔ اس عصبے کا کسی شکل میں متاثر ہونا کمر کے نچلے حصے یا ٹانگوں میں شدید درد کا سبب بنتا ہے ۔ یہ درد جسم کے نچلے حصے کی طرف پھیلنا بھی جاری رکھتا ہے۔

عصبِ نسائی دردابتدا میں وقفے وقفے سے محسوس ہوتا ہے لیکن بعد میں اس کی شکایت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عصبِ نسائی درد سے نجات کے لئے ہمارے طبّی مشورے نوٹ فرما لیجیے۔

 

1۔ دودھ، شہد اور لہسن کا آمیزہ

دودھ شہد اور لہسن کو ملا کر  اس آمیزے کو  پئیں۔ طویل عرصے سے عصبِ نسائی درد میں مبتلا افراد اس آمیزے کے استعمال سے افاقہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

2۔ پودینے کا  طبّی  اسینشیل آئل یا اُڑنے والا تیل

پودینے کا تیل  عصبِ نسائی درد کے قدرتی طریقہ ہائے علاج میں سے ایک ہے۔ پودینے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصائص ہونے کی وجہ سے اس تیل کو درد سے نجات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طریقہ استعمال اس طرح ہے کہ ہفتے میں 2 دفعہ  گردن کے پچھلے حصے سے لے کر ٹانگوں تک اس تیل کی مالش کی جائے۔ اس کے علاوہ جیسے ہی درد محسوس کیا جائے اس تیل کو ٹانگوں پر ملیں۔ اس تیل سے خون کی گردش میں ربط پیدا ہوتا اور درد سے نجات ملتی ہے۔

 

3۔ روغنِ قنطاری زرد

روغنِ قنطاری زرد پیپ کی صفائی کرنے کے لئے ایک طاقتور تیل ہے۔ اسے بھی عصبِ نسائی کا درد محسوس ہونے کے دنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹانگوں میں درد اور تھکن محسوس ہونے پر اس تیل کی مالش سے درد میں افاقہ ملتا ہے۔

 

4۔ پیاز

درمیانے سائز کے ایک پیاز کو دو حصوں میں کاٹیں اور دونوں حصوں  کو گھٹنوں سے لے کر ٹخنوں تک مالش کی شکل میں ملیں۔ پیاز  کی درد میں خاتمے اور فاسد مادوں کی صفائی کی خصوصیات کی وجہ سے تکلیف سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پیاز کی بُو سے نجات کے لئے مالش سے ایک گھنٹے بعد ٹانگوں کو دھو لیں۔

 

5۔ بند گوبھی  کے پتّے

بند گوبھی کے پتّے عصبِ نسائی درد سے نجات کےلئے تجویز کئے جانے والے گھریلو طریقوں میں سے ایک موئثر طریقہ ہیں۔

بند گوبھی کے پتّوں کو ایک ایک کر کے توڑیں اور تھوڑی دیر کے لئے گرم پانی میں ابالیں۔  پتّے نرم اور نیم گرم حالت میں ٹانگوں  پر لپیٹ لیں اور تھوڑی دیر تک لپٹا رہنے دیں۔ اس طریقے سے خون کی گردش میں تیزی آئے گی اور درد سے نجات ملے گی۔

 

6۔ تِلوں کا تیل اور ادرک پاوڈر

درد محسوس ہونے پر ادرک سب سے  پہلے ذہن میں آنے والے  گھریلو طریقہ ہائے علاج میں سے ایک  ہے۔ ایک کھانے کا چمچ ادرک پاوڈر 2 کھانے کے چمچ تِلوں کے تیل میں ملائیں اور اس آمیزے کو گھٹنوں سے لے کر ٹخنوں تک مالش کریں۔ کوشش کریں کہ تیل جلد میں جذب ہو جائے۔ اس طریقے کے استعمال سے مختصر مدت کے بعد درد میں افاقہ محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔

 

7۔ اکاس بیل

اکاس بیل  دردوں میں افاقے کے لئے سالوں کی آزمودہ جڑی بوٹی ہے اسے عصبِ نسائی سے نجات کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کا طریقہ اس طرح ہے کہ ایک برتن میں گرم پانی لیں اور اس  میں اکاس بیل  ڈالیں اور برتن کا منہ ڈھک کر دم پر چھوڑ دیں۔ دم آنے کے بعد نیم گرم  پانی میں تولیہ ڈبوئیں اور اسے  ٹانگوں پر  ملیں اور کچھ دیر کے لئے تولیے کو ٹانگوں پر لپٹا رہنے دیں۔ اس طریقے کو ہفتے میں چند دفعہ استعمال کریں۔

 

8۔  چیری کی خشک ٹہنیاں

چیری کی تقریباً 35 عدد  خشک ٹہنیاں ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور 4 سے 5 منٹ تک اس پانی کا اُبالیں۔ 5 ویں منٹ پر اس پانی میں پانچ سے دس گرام تک بچھو بوٹی  شامل کریں اور دوبارہ 5 منٹ تک اُبالیں۔ آمیزہ  ٹھنڈاہونے کے لئے رکھ دیں اور نیم گرم شکل میں  پئیں۔ اس طریقے کو صبح شام دن میں دو دفعہ  ایک ہفتے تک استعمال کریں۔

 

9۔ گرم پانی کی بوتلیں۔

درد محسوس ہونے پر کمر پر گرم پانی کی بوتل رکھنے سے افاقہ ہو سکتا ہے۔ دن میں ایک دفعہ آدھے گھنٹے تک گرم پانی کی بوتل سے ٹکور مفید ثابت ہو گی۔

اس طریقے کا استعمال   پسند نہ کرنے والے افراد گرم پانی سے غسل کر سکتے ہیں۔ گرم پانی پٹھوں میں نرمی پیدا کرتا اور خون کی گردش میں اضافہ کرتا ہے۔

 

10۔ ورزش

گھنٹوں تک بیٹھ کر کام کرنا  اور ٹیلی ویژن دیکھنا ریڑھ کی ہڈی کے مہرے کھسکنے کے خطرے میں اضافہ کرتا اور کمر میں درد کا سبب بنتا ہے۔ اس سے نجات کے لئے دن میں تھوڑے وقت کو ورزش کے لئے مخصوص کر دینا چاہیے۔  اس کے علاوہ کام کے دوران اٹھ کر سڑھیاں چڑھنا اترنا، وقفے وقفے سے بیٹھنے کی حالت کو تبدیل کرنا  مفید ثابت ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں