چشمہ شفاء ۔ 08

موسمِ سرما میں " نزلہ اور  انفلوئنزا انفیکشن" اور اس کے قدرتی طریقہ ہائے علاج ہیں

1721123
چشمہ شفاء ۔ 08

ڈاکٹر مہمت اُچار کے پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم  جس موضوع  پر بات کریں گے وہ " نزلہ اور  انفلوئنزا انفیکشن میں قدرتی طریقہ ہائے علاج ہیں"۔  موسم سرما کے آغاز سے ہی نزلے زکام کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے لہٰذا سردیوں میں اور موسم  کی تبدیلی کے دنوں میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔

موسمِ سرما کو بغیر نزلے زکام کے گزارنے کے لئے سب سے پہلے ہمیں اپنی قوت مدافعت کو مضبوط رکھنا چاہیے۔ وٹامن سی اور ای والی سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔  اس کے ساتھ ساتھ گلے اور ٹانسلز کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بعض موئثر جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تو آئیے ان جڑی بوٹیوں اور ان کے طریقہ استعمال کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

1۔ پیاز: پیاز کا استعمال ہمیں بیماریوں اور انفیکشن سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور تیز بخار، نزلہ زکام، کھانسی اور الرجی میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

پیاز کے استعمال کے لئے لوازمات نوٹ فرما لیں۔

  • ایک عدد خشک براون پیاز
  • 2 گلاس پانی

پیاز کے خشک چھلکے کو چھیل کر اسے ثابت شکل میں 2 گلاس پانی میں ڈالیں اور  دیگچی کا ڈھکن بند کر کے 5 منٹ تک ابالیں۔ بعد میں ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پانی کو چھان کر پی لیں۔

2۔ ادرک کی چائے

لوازمات

  • کدو کش کیا ہوا تازہ ادرک۔ 1 کھانے کا چمچ
  • پانی۔ 1  گلاس
  • لیموں کا رس۔ 1 کھانے کا چمچ
  • شہد۔ 1 کھانے کا چمچ

1 گلاس پانی میں 1 کھانے کا چمچ کدو کش کیا ہوا یا باریک کٹا ہوا ادرک ڈال کر اسے ابالیں۔ بہت زیادہ ابالنے پر ادرک کا ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے لہٰذا جیسے ہی پانی ابلنے لگے چولہا بند کر دیں اور 5 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دم کے بعد پانی کو چھان کر شہد اور لیموں مِلا کر استعمال کریں۔

3۔ انفلوئنزا چائے

لوازمات

  • لائم
  • ادرک
  • لونگ
  • دارچینی
  • پانی

یہ چائے بناتے ہوئے افراد کی تعداد کے اعتبار سے لوازمات کی مقدار میں اضافہ یا کمی کی  جا سکتی ہے۔ تمام لوازمات کو  چائے دانی میں ڈالیں اور اوپر سے ابلتا پانی ڈال کر ڈھکن بند کریں اور دم پر رکھ دیں۔ 5 یا 10 منٹ کے دم کے بعد لیموں اور شہد ملا کر نوش کریں۔

4۔ ثمر گلاب کی چائے

ثمر گلاب کی چائے نزلہ زکام جیسی بالائی نظامِ تنفس کی بیماریوں میں کافی حد تک موئثر  ثابت ہوتی ہے۔

چائے کے لوازمات

  • ڈیڑھ سے 2 چائے کے چمچ ثمر گلاب
  • پانی
  • شہد

ایک بڑے مگ چائے کے لئے ڈیڑھ سے 2 چائے کے چمچ موٹا موٹا کُٹا ہوا ثمر گلاب استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ثمر گلاب کو مگ میں ڈالیں اور اوپر سے ابلتا ہوا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔10 سے 15 منٹ کے دم کے بعد اسے پیا جا سکتا ہے۔ چائے کا ذائقہ کھٹا ہونے کی وجہ سے اس میں شہد ملایا جا سکتا ہے۔

5۔ انار کا چھلکا اور فرانسیسی لوینڈر

تین عدد تین سینٹی میٹر  بڑے انار کے چھلکےابلتے پانی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد فرانسیسی لوینڈر کے تین خوشے شامل کریں اور مزید 3 منٹ تک پکائیں۔ بعد میں محلول کو چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس محلول سے ایک گلاس  دن میں تین دفعہ خالی پیٹ پئیں۔ یہ طریقہ ایک ہفتہ مستقل استعمال کرنے کے بعد وقفہ ڈالیں۔ شکایت کی شدت کے مطابق اسے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

6۔ ایکینیزیا کی بعض اقسام بھی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی اور سردی کی وجہ سے  ہونے والے نزلے زکام کی شکایت کو دُور کرتی ہیں۔

7۔ ساج جڑی بوٹی منہ کی انفیکشن سوجن اور زخموں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اسے چائے کی شکل میں تیار کر کے اس پانی سے غرارے کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ ساج اور ایکینیزیا کو ملا کر استعمال کیا جائے تو فائدہ زیادہ قوی ہو جاتا ہے۔

9۔ ادرک کی جڑ کی چائے۔ اس چائے کو لیموں کے رس اور شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے

10۔ لونگ  کی چائے کا استعمال بھی گلے کی انفیکشن میں فائدہ مند ہے۔

11۔ ثابت کالی مرچ کے پانی سے غرارے گلے کی انفکیشن میں آرام دیتے ہیں۔

12۔ اجوائن اور روز میری  کو ابال کر پینا  بھی افاقہ دیتا ہے۔

13۔ پیاز کے سلاد میں زیتون کا تیل اور لیموں کا رس شامل کر کے  استعمال کرنا بھی تکلیف سے نجات دیتا ہے۔ اس کے علاوہ

14۔ صبح شام لہسن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں