چشمہ شفاء ۔ 07

آج ہم آپ سے صحت کے جس مسئلے کے بارے میں بات کریں گے وہ   ہے" پیچیدہ پراسٹیٹ غدود کی سوزش"

1717766
چشمہ شفاء ۔ 07

ڈاکٹر مہمت اُچار کے پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ سے صحت کے جس مسئلے کے بارے میں بات کریں گے وہ   ہے" پیچیدہ پراسٹیٹ غدود کی سوزش"۔

پراسٹیٹ غدود میں انفیکشن یا پھر خراش کا سبب بننے والے عناصر کی وجہ سے سامنے آنے والی "پیچیدہ پراسٹیٹ  کی سوزش " نامی بیماری  کی وجہ سے بار بار پیشاب  آنے،  پیشاب میں تکلیف، خون آلود پیشاب، درد اور جلن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تقریباً ہر 10 میں سے 4 مرد اس بیماری  میں مبتلا ہیں ۔ یہ بیماری معیارِ زندگی کو بڑے پیمانے پر گرا دیتی ہے، جنسی حیات اور نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ صحت یابی کے بعد دوبارہ سے اس بیماری کا ابھرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

پیچیدہ پراسٹیٹ عارضے کےقدرتی علاج کے لئے ہماری تجاویز کچھ اس طرح ہیں:

اگر یہ بیماری ایک یا دو سال سے  جاری ہو تو گھر میں تیار کئے جاسکنے والے  بعض طریقوں سے اس کی شدت میں کمی کی جا سکتی ہے۔

 

1۔ ایک لیٹر ابلتے پانی میں 250 گرام براکلی ڈالیں ۔ آگ کو ہلکا کر کے 5 منٹ تک براکلی کو ابالیں اور پانی کے کمرے کے درجہ حرارت پر آنے کا انتظار کریں۔ نارمل درجہ حرارت پر آنے کے بعد پانی کو نتھار کر تین حصوں میں تقسیم کریں اور صبح دوپہر شام خالی پیٹ پئیں۔ براکلی کا پانی پینے کے بعد 20 منٹ تک  پانی کے علاوہ کھانے پینے کی کوئی چیز استعمال نہ کریں۔ پانی میں ابلی ہوئی براکلی کو کھانے میں یا سلاد وغیرہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس علاج کو ایک ہفتے تک متواتر استعمال کریں۔ ایک ہفتہ پورا ہونے کے بعد 3 دن کا وقفہ دیں اور اس کے بعد دوبارہ ایک ہفتے تک استعمال کریں۔ اس طرح کُل 21 دن تک 7 روزہ کورس کی شکل میں اس طریقے پر عمل کریں۔ اس 21 روزہ کورس کے بعد شکایت کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔ لیکن اگر بعد کے دنوں میں شکایت دوبارہ شدت اختیار کر جائے تو براکلی کے پانی کو 7 دن کی بجائے 15 دن تک مسلسل استعمال کیا جائے۔

 

2۔ پیچیدہ پراسٹیٹ کے  گھریلو علاج کا ایک طریقہ یہ ہے ایک عدد براون پیاز کو چھیلیں اور اس کے ایک ٹکڑے کو روٹی کے ساتھ کھا لیں۔ پیاز اس بیماری  کی پیدا کردہ سوزش  اور درد میں کمی کرتا ہے۔

 

3۔  دو عدد خشک پیاز کو چھیلیں اور شام کو سونے سے قبل ایک لیٹر پانی میں ڈال دیں۔ صبح خالی پیٹ ایک گلاس پانی پی لیں۔

 

4۔  ہر روز ایک مُٹھی کدو کے بیج  کی گری کھانے  کا مشورہ  بھی دیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کدو کے بیج کے استعمال کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ 500 گرام کدو کے مغز  کو پیس کر 200 گرام شہد میں ملائیں اور صبح کے وقت اس آمیزے سے ایک میٹھے کا چمچ استعمال کریں۔

 

5۔ دن میں 3 دفعہ 8 سے 10 عدد  تازہ اجوائن خراسانی کی شاخوں کو، جسے  پارسلے  بھی کہا جاتا ہے ، ابال کر پانی پی لیں۔

 

6۔ ہلدی پاوڈر کا مستقل استعمال بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ سلاد، سوپ یا پھر  دہی پر ایک میٹھے کا چمچ ہلدی پاوڈر ڈال کر استعمال کریں ۔

 

7۔ گاجر کا جوس اور پالک کا جوس پراسٹیٹ کی بیماری میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

8۔ ایکنیشا کو بھی تکلیف سے نجات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے،  یہ خار دار جڑی بوٹی وجود میں انفیکشن کے خلاف جدوجہد میں جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

9۔ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ہے ۔ یہ اینٹی انفلیمیٹری اور قوت مدافعت میں اضافے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وٹامن سی پیشاب کو زیادہ ایسیڈک شکل دیتا ہے جس کے نتیجے میں بیکٹیریا آسانی سے بڑے نہیں ہو سکتے۔ دن میں دو دفعہ تقریباً 500 گرام وٹامن سی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

10۔ السی کے بیجوں کو پیس کر یہ سفوف دہی میں ملا کر کھانے کا بھی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔

ان طریقوں کے علاوہ کچھ مشوروں پر عمل بھی مفید ثابت ہو گا:

 

  • زیادہ سے زیادہ پانی یا محلول کا استعمال کیا جائے۔ دن میں کم از کم 6 سے 8 گلاس پانی پیا جائے۔
  • معدے کو خراش اور پیشاب کی تکالیف میں اضافے سے پرہیز کے لئے کیفین والی یعنی چائے، کافی  یا  ایسڈ والے مشروبات یعنی کوکا کولا، پیپسی ، فانٹا  وغیرہ اور آرٹیفشل سویٹنر کا استعمال نہ کیا جائے۔
  • مصالحہ جات کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔
  • بائیسکل جیسی دباو ڈالنے والی ایکٹیوٹیز سے پرہیز کیا جائے۔
  • قبض کی شکایت پیچیدہ پراسٹیٹ کی شدت میں اضافہ کرتی ہے لہٰذا ایسی غذائیں استعمال نہ کی جائیں جو قبض کا سبب بنیں۔

اس سب کے ساتھ باقاعدہ ورزش اور معیاری نیند نہایت اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں