کیا آپ جانتے ہیں۔ 83

کیا آپ جانتے ہیں۔ 83

1680134
کیا آپ جانتے ہیں۔ 83

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول میں ایک 'کارٹون اور مزاح کا عجائب گھر اور کتب خانہ' بھی پایا جاتا ہے؟

یہ عجائب گھر سب سے پہلے 1975 میں کارٹونسٹوں کی انجمن کی کوششوں سے استنبول بلدیہ کی طرف سے کھولا گیا لیکن 1980 میں بند کر دیا گیا۔ 

1989 میں کھولا گیا ایک نیا کارٹون اور مزاح عجائب گھر ترکی کی معاشرتی تاریخ  کو دستاویزی شکل دینے والے ثقافتی ورثے کو مختلف سرگرمیوں کے ساتھ  روز مرّہ زندگی میں منعکس کر رہا ہے۔ عجائب گھر دیگر ممالک کے اپنے سے مشابہہ اداروں کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہے اور شخصی یا مشترکہ نمائشوں کے ذریعے عالمی فنِ کارٹون کی معروف شخصیات کو متعارف کروا رہا ہے۔

عجائب گھر میں ایک ماہر کی نگرانی میں مخصوص چھپائی ورکشاپ  کا امکان بھی موجود ہے۔

عجائب گھر کے ایک حصے میں ترک فنِ کارٹون کے آغاز سے موجودہ دور تک کے سفر  کو مثالوں اور دستاویزات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ عجائب گھر کے نمائشی ہال میں ہر ماہ کم از کم ایک نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کتب خانے کے حصے میں ترکی اور دنیا بھر میں کارٹون اور مزاح کے شعبے میں ہونے والی اشاعتوں کو جگہ دی گئی ہے۔ کتب خانے کے آرکائیو میں ترکی اور دنیا بھر سے قدیم اور جدید کارٹونسٹوں  کے کام  کو نمائش کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں