کیا آپ جانتے ہیں . 79

کیا آپ جانتے ہیں . 79

1665867
کیا آپ جانتے ہیں . 79

کیا آپ کو معلوم ہے کہ  ہیلتھ ٹوئر ازم میں ترکی دنیا کے سب سے زیادہ ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے؟

 

قدیم زمانوں سے ہی انسان بیماریوں کے علاج کے لئے سیاحت کرتے چلے آ رہے ہیں۔ موجودہ دور میں رسل ورسائل، مواصلات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہیلتھ ٹوئرازم بہت عام ہو گئی ہے۔ ترکی بھی اپنے جغرافیائی و اسٹریٹجک محل وقوع، تصدیق شدہ معیاری خدمات، موسم اور آسان رسائی کی وجہ سے ہیلتھ ٹوئر ازم کے لئے ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے۔ ترکی میں طبّی علاج اور آپریشن کے مصارف بھی دیگر ترقی یافتہ یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ موزوں ہیں۔ جب ہم دیگر یورپی ممالک سے تقابل کرتے ہیں تو ترکی کو زیادہ جاذب بنانے والی واحد وجہ کم مالیت ہے۔ معیاری صحت کی خدمات، شخصی خدمات، مختصر انتظار اور ایک وسیع ثقافتی ورثے جیسی خصوصیات ہیلتھ ٹوئر ازم کے لئے ترکی کو سرفہرست ممالک میں شامل کرنے میں معاونت کرتی ہیں۔

 

ہیلتھ ٹوئر ازم کے لئے صحت کے اداروں کے جائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی طرف سے تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔ ترکی میں تقریباً 45 تسلیم شدہ صحت کے ادارے ہیں۔ بین الاقوامی مریض علاج کے لئے جن شہروں کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں ان میں استنبول، انقرہ، انطالیہ، ازمیر، ارض روم اور وان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن شعبوں میں علاج کے لئے ترکی کو ترجیح دی جاتی ہے ان میں آنکھوں، سینے، جنرل جراحی، اندرونی بیماریاں، اورتھوپیڈک، طبٰی اونکولوجی، کارڈیالوجی، کان،ناک، آنکھ اور یورولوجی کے شعبے شامل ہیں۔ صحت کے لئے ترکی کی سیاحت کرنے والے افراد کا ایک بڑا حصہ بال لگوانے اور دانت  بنوانے جیسی کاسمیٹک سرجری اور پلاسٹک سرجری کے لئے ترکی آتا ہے۔



متعللقہ خبریں