کیا آپ جانتے ہیں۔ 73

کیا آپ جانتے ہیں۔ 73

1640738
کیا آپ جانتے ہیں۔ 73

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے سب سے بلند پہاڑ 'کوہِ ارارت' سے ایک دینی افسانہ وابستہ ہے؟

 

5137 میٹر بلندی کے ساتھ کوہِ ارارات ترکی کا بلند ترین پہاڑ ہے۔ افسانے کے مطابق طوفانِ نوح کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اس پہاڑ پر ٹھہری تھی۔ کوہِ ارارات کا ذکر مقدس کتابوں میں بھی ملتا ہےاور مختلف زبانوں میں اس پہاڑ کو متعدد مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔آسوری زبان میں "پہاڑی علاقے  والے بلند ملک" کے مفہوم کاحامل اصلی تلفظ"اُروآتری" لیکن استعمال میں  "اُرارتو" کا لفظ عبرانی  کتاب مقدس میں غلط تلفظ کے نتیجے میں ارارات بن چکا ہے۔روزمرّہ زندگی میں متعدد ثقافتوں میں اس پہاڑ کو اسی آسور الاصل نام یعنی ارارات  کے ساتھ پکارا جاتا ہے۔

 

کشتی نوح کے کوہِ ارارات پر رُکنے کاعقیدہ  متعدد افراد کو اس پہاڑ کی کوہ پیمائی  پر مائل کر چکا ہے۔مارکو پولو کے مطابق اس پہاڑ کو کوئی سر نہیں کر سکے گا لیکن اسے پہلی دفعہ 1839 میں پروفیسر فریڈرک وان پارات نے سر کیا۔ اس پہلی کوہ پیمائی کے بعد دوسری دفعہ 21 فروری 1970 میں ترکی کوہ پیمائی فیڈریشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر 'بوزکرت ایرگور 'نے کوہِ ارارات کو سر کیا۔ ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں کوہِ پیما کوہِ ارارات کو دیکھنے آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں