کیا آپ جانتے ہیں۔ 72

کیا آپ جانتے ہیں۔ 72

1637228
کیا آپ جانتے ہیں۔ 72

کیا آپ  کو معلوم ہے کہ ترکی دنیا میں پستے کے  بہترین پیداوار کنندگان میں سے ایک ہے؟

 

جب ہم ترکی کے جنوب مشرقی شہر غازی آنتپ کا نام لیتے ہیں تو اس شہر کے حوالے سے جو چیز سب سے پہلے ذہن میں آتی ہے وہ یہاں پیدا ہونے والا اور دنیا بھر میں شہرت رکھنے والا پستہ ہے۔ پستے اور اس کی مصنوعات کی تیاری کے اولین کاروباری مراکز اس شہر میں قائم ہونے کی وجہ سے وسطی ایشیا کے اس خشک میوے کو آنتپ کا پستہ کہا جانے لگا۔ پستے کا پودا 10 سال کی عمر میں پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور اس کے پیڑ کی اوسط عمر 100 سے 150 سال تک ہوتی ہے۔

 

پستے کو ڈرائی فروٹ کی شکل میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں کے استعمال میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پستہ جسم کو طاقت دیتا اور غذائی اعتبار سے قدر وقیمت کا حامل پھل ہے۔ اسے پھیپھڑوں سے بلغم  وغیرہ کی صفائی میں مفید خیال کیا جاتا ہے۔ سینے کے کھچاو کو نرم کرتا اور درد  میں کمی لاتا ہے۔ علاوہ ازیں کھانسی کے علاج میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پستہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا اور دل کو پیچیدہ بیماریوں  کے خطرے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اپنے غذائی اجزا میں شامل بی 6 وٹامن کی وجہ سے مختلف طرح کے کینسر اور انفیکشن کے سدباب میں بھی مدد دیتا ہے۔

 

انسانی وجود کی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا اہل ہونے اوربدن کے فزیولوجی اور میٹابولک  نظاموں پر مثبت اثرات کی وجہ سے غازی آنتپ کے پستے کو فنکشنل خوراک قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں