کیا آپ جانتےہیں۔ 66

کیا آپ جانتےہیں۔ 66

1610401
کیا آپ جانتےہیں۔ 66

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوروز  کا تہوار ماضی سے حال تک پہنچنے والی قدیم ترین ترک روایت ہے؟

 

ترکوں کا قدیم ترین تہوار  یعنی جشنِ نوروز تاریخ بھر میں معمولی رد و بدل کے ساتھ اور مختلف علاقوں میں منایا جاتا رہا ہے۔  ترک ثقافت میں نوروز پیدائش اور حیات کے مفہوم رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے بہار کا پیامبر بھی خیال کیا جاتا ہے۔نوروز  تہوار کا دوسرا نام "ایرگینیکون" تہوار ہے۔ یہ نام قدیم زمانے سے اب تک ترکوں کے مختلف قبائل میں آج  بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نوروز کا تہوار وسطی ایشیاء میں'  اورہن' کے اطراف سے 'آلت آئی لر' میں اور وہاں سے ہُن ترکوں  کی یورپ کی طرف پیش قدمی سے ہنگری اور بالقان تک پہنچ گیا۔9 ویں صدی میں یہ تہوار کسپئین کے جنوب سے اناطولیہ  اور میزوپوٹیمیا کے علاقے میں پہنچ کر زیادہ وسیع جغرافیہ میں پھیل گیا۔ اگرچہ ترک، تاریخ بھر میں مختلف جغرافیاوں میں مقیم رہے اور مختلف اعتقادات کو مانتے رہے لیکن یہ تہوار ہمیشہ قائم رہا۔

 

جمہوریہ ترکی کے قیام سے اس تہوار کو زیادہ وسیع شرکت اور زیادہ جوش و خروش سے منایا جانے لگا اور آئندہ بھی جشنِ نوروز عالمِ ترک کے ایک مشترکہ تہوار کی شکل میں منایا جاتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں