کیا آپ جانتے ہیں ۔61

کیا آپ جانتے ہیں ۔61

1588122
کیا آپ جانتے ہیں ۔61

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ادیب یاشار کمال کے پہلے ناول "انجے میمد" کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے؟

"انجے میمد " معروف ترک ادیب یاشار کمال  کا پہلا ناول ہے۔ یہ ناول 1955 میں شائع ہوا  اور اسے مصنف کے شاہکار کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ناول میں جنوبی اناطولیہ میں مقیم دیہاتیوں کی وڈیرہ نظام کے خلاف جدوجہد کو بیان کیا گیا ہے۔

اس ناول کا سب سے پہلے 1957 میں بلغارین زبان میں ترجمہ کیا گیا اور 1959 میں شاعر ناظم حکمت نے  انجے میمد کو  روسی  زبان میں ترجمہ کیا۔1961 میں ناول کو انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں  ترجمہ کیا گیااور امریکہ، فرانس اور اٹلی میں شائع کیا گیا۔ بعد کے سالوں میں ناول جرمن اور ہسپانوی زبانوں میں  ترجمہ کیا گیا۔ اس وقت تک انجے میمد کو 40 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

1984 میں انگریز مصنف اور اداکار پیٹر اسٹینوو نے "میمد میرا عقاب" کے نام سے اس ناول پر فلم بنائی۔ فلم کا دوسرا نام  "دی لائن اینڈ دی ہاک"  ہے۔

فلم کا سینارو اسٹینوو نے خود لکھا اور فلم میں وڈیرے عابدی کا کردار بھی ادا کیا۔ فلم کی موسیقی یونانی موسیقار مانوس حاجیداکس نے دی ۔



متعللقہ خبریں