کیا آپ جانتے ہیں۔ 57

کیا آپ جانتے ہیں۔ 57

1570376
کیا آپ جانتے ہیں۔ 57

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترک سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر' گیوک حان ہوتامشلی گِل' نے موٹاپے اور ذیابیطس  کے علاج میں معاون نہایت اہم ایجادات  کی ہیں؟

 

پروفیسر ڈاکٹر گیوک حان ہوتامِشلی گِل  نے اپنی تحقق سے موٹاپے اور ذیابیطس کے علاج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان دونوں بیماریوں میں جگر کے کردار سے متعلق چربی  اور کیلشئیم  میٹابولزم  کے بارے میں  حیران کن ایجادات کیں۔اس نئے طریقے کی مدد سے تجرباتی ماحول میں جنیاتی مداخلت کے نتیجے میں انسولین کی قوت مزاحمت  اور ذیابیطس کی بیماری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

ہوتا مِشلی گِل اس وقت بھی ہارورڈ یونیورسٹی میں جنیاتی اور پیچیدہ بیماریوں کے شعبے کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے ہیں۔وہ اس وقت تک بہت سے سائنس دان پیدا کر چکے ہیں اور انہوں نے کثیر تعداد میں ترک طالبعلموں کے لئےبھی  اپنی لیبارٹری کے دروازے کھول کر انہیں پیشہ وارانہ مستقبل کے لئے تیار کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر گیوک حان ہوتا مِشلی گِل نظام ہضم سے متعلقہ بیماریوں کے معاملے میں دنیا کے  سرفہرست ڈاکٹروں اور سائنس دانوں میں سے ایک شمار کئے جاتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں