ترکی کی سیر و سیاحت ۔ کوہ نمرود

سیاح کوہ نمرود سے سورج کے طلوع ہونے کا منظردیکھنے کے لیے جوق در جوق علاقے کا رخ کرتے ہیں

1130001
ترکی کی سیر و سیاحت ۔ کوہ نمرود

اس دنیا میں   سورج کے طلوع ہونے کے منظر   کو کہاں سے سب سے خوب صورت انداز میں دیکھا جاتا ہے؟    اس سوال کے مختلف جوابات ہو سکتے ہیں۔  ان جوابات میں سے ایک جواب   ترکی کے   جنوب مشرقی  علاقے   کوہ نمرود سے دیکھے جانے سے دیا جاتا ہے۔ 2150 میٹر کی بلندی  کے کوہ نمرود   سے سورج کے طلوع  ہونے  کے خوب صورت منظر، ہمیشہ  ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

کوہ نمرود کی صرف یہی خصوصیت نہیں ہے ۔۔۔ اس کی چوٹی پر سلطنتِ     Kommagen سے تعلق رکھنے والے  مجسمے    آپ کو ان مجسموں کے کس طرح تیار کیے جانے   اور کس طرح یہاں نصب کیے جانے   کےا بارے میں ورطہ  حیرت میں مبتلا کردیتے  ہیں۔

کوہ نمرود کی چوٹی پر  ٹیلے  اور ان ٹیلوں      کے مشرق اور  مغرب  میں واقع  ٹیرس  پر موجود    مجسمے اور  ابھرے ہوئے   کتبے  اور شاہکار موجود ہیں۔  علاقے میں طویل عرصے  کی جانے والی کھدائی  اور تحقیقات کے بعد  ان تمام شاہکاروں  کے     Kommagen تہذیب  سے تعلق  رکھنے اور شاہ  Antiochos  کی جانب سے  بنوائے جانے   کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

109 قبلِ مسیح  میں ایک  آزاد سلطنت  کے طور پر اناطولیہ  کے  جنوب مشرق  میں  قائم  Kommagen  سلطنت  میں مختلف مذاہب اور  ثقافتوں سے تعلق  رکھنے والے افراد    ایک جگہ  زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔ اس دور کے باشندوں کے مطابق  بادشاہوں کے    اپنے  اپنے  دیوتاؤں  پر   اعتقاد   اور ایمان کی وجہ سے  علاقے میں امن و سکون قائم ہونے  کی سوچ کے ساتھ  بڑی تعداد میں عبادت گاہیں تعمیر کی گئیں ۔  کوہ نمرود پر موجود عبادت  گاہیں اسی دور کی نشان دہی کرتی ہیں۔   شاہ  Antiocho  نے  اپنے دیوتا اور  آباو اجداد  سے اپنے احترام اور ایمان کے رشتے کو قائم  رکھنے   کے لیے یہاں پر مزار،  مجسمے  اور کئی میٹر طویل  کتبے     تعمیر کروائے  جو ہیلنسٹک  دور کے عظیم شاہکار تصور کیے جاتے ہیں۔

یونیسکو    کی عالمی ثقافتی  میراث کی فہرست   موجود  کوہ نمرود    تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ادیامان کی تحصیل  کاہتا  کے ذریعے  کی جاسکتی ہے۔  

علاقے  پہنچنے پر  آپ کو بڑی تعداد میں   تاریخی شاہکار نظر آئیں گے۔  آپ وہاں پر  قارا کُش ٹیلے، ینی قلعے  ، جیندرے  پل  اور  آرسامیا  کھنڈرات  دیکھنا مت بھولیں ۔

کاہتا  میں  بیراج  جھیل   کے کنارے   تازہ   تازہ جھیل سے نکالی گئی مچھلیوں   کی لذت  سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ  مقامی کھانوں   کی لذت سے آشنا ہونے کے ساتھ ساتھ  علاقے میں بچھائی جانے والی   رنگا رنگ دریاں  دیکھنا بھی مت بھولیں۔  کوہ نمرود  آپ  کا ابھی ہی  سے  منتظر ہے۔

 



متعللقہ خبریں