ترکی کی سیر و سیاحت - گیویبکلی تپے

گیوبیکلی تپے کو عالمی میراث  کی فہرست میں شامل کرنے کی  سب سے اہم وجہ  تاریخ میں  پہلی  عبادت گاہ  کے طور پر  جانا اور پہچانا جانا ہے ۔۔۔  12 ہزار سال  پرانی  اس عبادت گاہ میں  سن  انیس سو  چورانوے  میں کھدائی کے کام کا آغاز کیا گیا تھا

1118645
ترکی کی سیر و سیاحت - گیویبکلی تپے

آج ہم سے سیروسیاحت کے نام سے ایک  نئے  سلسلے وار  پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں اور آج ہم "گیوک تپے"کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

یونیسکو کی عالمی  میراث  کی فہرست میں  ترکی سے 18 مقامات کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں گیوبیکلی تپے بھی شامل ہے۔

گیوبیکلی تپے کو عالمی میراث  کی فہرست میں شامل کرنے کی  سب سے اہم وجہ  تاریخ میں  پہلی  عبادت گاہ  کے طور پر  جانا اور پہچانا جانا ہے ۔۔۔  12 ہزار سال  پرانی  اس عبادت گاہ میں  سن  انیس سو  چورانوے  میں کھدائی کے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

گیوبیکلی تپے کی عبادت گاہ کے درمیان میں  30 میٹر  چوڑے اور پانچ میٹر بلند    گول طرز کے چونے سے بنے ہوئے ستون موجود ہیں۔  علاقے میں بڑی تعداد میں  دیگر عبادت گاہیں بھی موجود ہیں جن کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس علاقے میں کی جانے والی کھدائی اور بنائے جانے والے مرکز میں انسانیت کے اس دور کی  زندگی  پر روشنی ڈالنے میں مدد مل رہی ہے۔

گیوبیکلی تپے بار ہزار سال   اپنے قدرتی ماحول میں رہنے کی بنا پر ماہر آثارقدیمہ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ نیولیٹیک  دور  سے تعلق رکھنے والے  یہ کھنڈرات انسانی تاریخ کے  پردے اٹھا رہے ہیں جن پر آج تک کوئی روشنی نہیں ڈالی گئی۔

گیوبیکلی تپے ترکی کے جنوب مشرقی شہر شانلی عرفہ  کے دیہات  "اورینجیک " کے قریب واقع ہے۔۔۔ شانلی عرفہ  ہوائی جہازیا پھر شاہراہ کے راستے پہنچنے کے بعد مزید اٹھارہ کلومیٹر کا راستہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔

جب آپ  پیغمبروں کے شہر کے نام سے مشہورشانلی عرفہ  جائیں تو پھر آپ  بالیک گیول  اور قلعے  کو دیکھنے کے علاوہ مختلف  شاہکاروں کو دیکھنے کے لئے میوزیم کی سیر، حرا ن  مکانات  اور  تاریخی کورڈ مارکیٹ میں شاپنگ کرنا بھی نہ بھولیں۔

 علاقے کی اپنی  اور مقامی خصوصیات کے  حامل "چی کوفتے" ،کھانے اور مرعا، نام کافی کی لذت سے  بھی ضرور لطف اندوز ہوں۔



متعللقہ خبریں