فرانسیسی سرکاری اداروں پر وسیع پیمانے کے سائبر حملے

حملے سے متاثر ہونے والے اداروں میں وزارت اقتصادیات، وزارت ثقافت، وزارت ماحولیاتی منتقلی، وزیراعظم کا دفتر اور شہری ہوابازی کا جنرل ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں

2114471
فرانسیسی سرکاری اداروں پر وسیع پیمانے کے سائبر حملے

فرانس میں ریاستی اداروں پر "وسیع پیمانے " کے  سائبر حملے  کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ سے بعض سرکاری ادارے سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملتی جلتی  تکنیک کے استعمال سے" کیے گئے حملے "بے مثال سطح " کے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کو بے اثر کرنے کے لیے جوابی اقدامات کو متحرک کیا گیا اور بہت سے مقامات کی خرابیوں کو دور کر لیا گیا ۔

بتایا گیا کہ حملے سے متاثر ہونے والے اداروں میں وزارت اقتصادیات، وزارت ثقافت، وزارت ماحولیاتی منتقلی، وزیراعظم کا دفتر اور شہری ہوابازی کا جنرل ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں