اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کے جواز میں گوگل کا انجنیئر بر طرف

"مسئلہ کچھ بھی ہو، یہ رویہ ناقابل قبول تھااور ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے۔" گوگل

2113141
اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کے جواز میں گوگل کا انجنیئر بر طرف

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نیویارک میں ایک ٹیکنالوجی ایونٹ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنے انجینئر کو برطرف کردیا۔

گوگل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں، ایک ملازم نے کمپنی کی طرف سے سپانسر کردہ ایک سرکاری تقریب میں مداخلت کی اور ایک ساتھی کو بولنے سے روک دیا جو پریزنٹیشن دے رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسئلہ کچھ بھی ہو، یہ رویہ ناقابل قبول تھااور ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے۔"

پیر کو نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب میں، گوگل کلاؤڈ انجینئر نے ایک اسرائیلی ایگزیکٹو کی تقریر میں یہ کہہ کر خلل ڈالا تھا کہ "میں ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے سے انکار کرتا ہوں جو نسل کشی، نسل پرستی یا نگرانی کو بااختیار بنائے۔"



متعللقہ خبریں