امریکہ نے 1972 کے بعد پہلی بار اپنی شٹل چاند پر اتار دی

"آج، نصف صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار، امریکہ چاند پر واپس آیا۔ آج کا دن ناسا کی تجارتی شراکت داری کی طاقت اور اس کے مصمم ارادے  کا مظہر  ہے۔"

2106637
امریکہ نے 1972 کے بعد پہلی بار اپنی شٹل چاند پر اتار دی

متحدہ امریکہ نے 1972 کے بعد پہلی بار "اودسیئس" خلائی شٹل  کے ساتھ چاند پر لینڈنگ کی ہے۔

امریکی قومی  ہوا ئی و خلائی ایجنسی (NASA) کی ویب سائٹ پر براہ راست نشریات میں Intuitive Machines کمپنی کے "IM-1" مشن کے دائرہ کار میں اسپیس ایکس  کے  فالکن ۔9 راکٹ کے ذریعے  خلا میں بھیجی گئی اودسیوس  ترکیہ  کے مقامی وقت کے مطابق  رات  2 بجکر 23 منٹ  پر چاند کے جنوبی قطب کے قریب ایک مقام پر اتری۔

ناسا کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا  گیا ہے کہ ’آپ کا آرڈر چاند پر پہنچا دیا گیا ہے‘۔چاند پر خلائی  شٹل  کی لینڈنگ کرانے والی فرم  Intuitive Machines  نے اپنے پیج پر یہ لکھا ہے، "Odysseus has a new home"

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے لائیو نشریات میں کہا، "آج، نصف صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار، امریکہ چاند پر واپس آیا۔ آج کا دن ناسا کی تجارتی شراکت داری کی طاقت اور اس کے مصمم ارادے  کا مظہر  ہے۔"

اودیسیئس، جس نے لینڈنگ کے 15 منٹ بعد کمزور سگنل بھیجنا شروع کیا، 50 سال سے زائد عرصے کے بعد  چاند کی سطح پر اترنے والی پہلا نجی کمپنی کی  خلائی شٹل ہے۔

 



متعللقہ خبریں