ترکیہ کی طرف سے افغانستان کی طبّی امداد

پچاس بستروں، 10 مانیٹروں، 1 عدد ڈی سی۔40 مائنڈری الٹراساونڈ مشین اور مختلف قسم کا طبّی سامان ہسپتال کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے: تیکا

2096191
ترکیہ کی طرف سے افغانستان کی طبّی امداد

ترکیہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

ترکیہ تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے کابل آفس کی طرف سے، 50 بستروں، 10 مانیٹروں، 1 عدد ڈی سی۔40 مائنڈری الٹراساونڈ مشین اور مختلف قسم کا طبّی سامان ہسپتال کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپتال کی تعمیر افغانستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تھی لیکن بعض امکانات کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعمیر مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ 2001 میں ترکیہ کے تعاون سے تعمیر مکمل ہوئی اور ہسپتال نے اتاترک بچوں کے ہسپتال کے نام سے خدمات کا آغاز کر دیا  تھا۔

تیکا کابل آفس وقتاً فوقتاً طبّی امداد فراہم کر کے ہسپتال کے امکانات میں اضافے کے لئے کردار ادا کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں