ترک خلا باز کو لیجانی والی خلائی شٹل بین الاقوامی اسٹیشن سے منسلک ہو رہی ہے

گیزر آوجی  کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر دوسرے خلابازوں کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے گا اور وہ   اپنے ہمراہ لیجائے گئے تحائف اسٹیشن پر اپنے  ہم منصبوں کو دیں گے

2091134
ترک خلا باز کو لیجانی والی خلائی شٹل بین الاقوامی اسٹیشن سے منسلک ہو رہی ہے

ترکیہ کے پہلے انسانی خلائی مشن میں مزید ایک مرحلہ طے کر لیا گیا ہے۔

پہلے ترک خلا نورد الپر گیزر آوجی  اور ان کے تین ساتھیوں کو   خلا میں لیجانے والی اسپیس  ایکس فرم کے ڈریگن کیپسول  کو 19 جنوری کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی  خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔

ڈریگن خلائی  شٹل  تقریباً 36 گھنٹوں کے خلائی سفر کے  بعد  بین الاقوامی خلائی اسٹیشن  سے منسلک  ہو رہی ہے۔

یہ عمل مقامی وقت کے مطابق  12 بجکر 27 منٹ پر   ہو گا۔ جس کے مطابق یہ   عمل  منصوبے سے 48 منٹ پیشتر ہو رہا ہے۔

ترکیہ  کے وقت کے مطابق اڑھائی  بجے،گیزر آوجی  کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر دوسرے خلابازوں کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے گا اور وہ   اپنے ہمراہ لیجائے گئے تحائف اسٹیشن پر اپنے  ہم منصبوں کو دیں گے۔

اس وقت خلائی  اسٹیشن پر 7 خلاباز ہیں:  جن کا تعلق روس، امریکہ، جاپان اور ڈنمارک سے ہے۔

گیزر آوجی  اور ان کی ٹیم کے ساتھ یہ تعداد 11 ہو جائے گی۔

ترک خلا باز خلائی اسٹیشن پر  اپنے قیام کے 14 دنوں میں 13 تجربات کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں