کم عمری میں ذہنی تناو بڑھاپے میں عارضۃ قلب کا سبب بن سکتا ہے:ماہرین

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابتدائی جوانی میں شدید تناؤ کا شکار ہونے والے افراد کو بعد میں دل کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

2090863
کم عمری میں ذہنی تناو بڑھاپے میں عارضۃ قلب کا سبب بن سکتا ہے:ماہرین

کم عمری میں تناؤ  کے بعد کی  زندگی میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابتدائی جوانی میں شدید تناؤ کا شکار ہونے والے افراد کو بعد میں دل کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے 13 سے 24 سال کی عمر کے 276 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جنہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے وابستہ چائلڈ ہیلتھ اسٹڈیز میں حصہ لیا۔

ان کے مطالعے کے نتیجے میں محققین نے پایا کہ اعلی تناؤ کی سطح والے افراد بعد کی عمروں میں زیادہ وزن بڑھاتے ہیں ان میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور اس وجہ سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ بڑھتی عمر کے ان لوگوں کی صحت زیادہ خراب تھی اور عمر بڑھنے کے ساتھ ان کا فشار خون  بھی بڑھ گیا تھا۔

تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جریدے میں شائع ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں