غزّہ میں یرقان پھیل رہا ہے

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں 'ہیپاٹائٹس اے'  پھیلنا شروع ہو گیا ہے: غزّہ وزارت صحت

2090350
غزّہ میں یرقان پھیل رہا ہے

غزّہ میں بے گھر فلسطینیوں کی کثرت والے علاقوں میں 'ہیپاٹائٹس اے' پھیل رہا ہے۔

غزّہ وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں انتہائی  گنجان نفوس کی وجہ سے 'ہیپاٹائٹس اے'  پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق  یرقان کے پھیلاو کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں انسانوں  کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحتمندانہ  شرائط ہیں۔

غزّہ وزارت صحت نے جاری کردہ دوسرے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ ضروری  سامان کی عدم فراہمی کے باعث 'سی بی سی ٹیسٹ'  کسی  بھی وقت بند ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزّہ کے بے گھر فلسطینی، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے، نہایت مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

حکام مہاجرین کے علاقوں میں متعدی امراض  پھیلنے کا خطرہ ظاہر کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں