ترکیہ کا پہلا خلائی مسافر 9 جنوری کو خلائی اسٹیشن روانہ ہو رہا ہے

آلپر گیزیر آوجی 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے اور 13 مختلف سائنسی تجربے کریں گے

2076662
ترکیہ کا پہلا خلائی مسافر 9 جنوری کو خلائی اسٹیشن روانہ ہو رہا ہے

ترکیہ کا پہلا خلائی مسافر 9 جنوری کو روانہ ہو رہا ہے۔

پورے یورپ پر محیط ایکسیئم مشن تھری 'Ax3 ' کے ذریعے متوقع اس  خلائی سفر کے مسافر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جائیں گے۔

Ax3 مشن نے اپنے سوشل میڈیا پیج  ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اپنے کیلنڈر پر نشان لگا لیں۔ A3 مشن 9 جنوری کو خلائی سفر کے لئے راکٹ فائر کر رہا ہے۔ مکمل طور پر یورپی باشندوں پر مشتمل ٹیم 'اسپیس ایکس ڈریگن' خلائی گاڑی کے ذریعے خلائی اسٹیشن کی طرف پرواز کریں گے"۔

ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت قاجر نے بھی سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ ویڈیو میں  9 جنوری 2024 کی طرف توجہ مبذول کروائی  ہے ۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے پہلے انسانی خلائی مشن کے دائرہ کار میں آلپر گیزیر آوجی 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے اور 13 مختلف سائنسی تجربے کریں گے۔   



متعللقہ خبریں