اٹلی: ایٹنا آتش فشاں پھر متحرک،لاوا اور راکھ اگلنے لگا

اٹلی کے جنوب میں واقع ایٹنا آتش فشاں سے پھر لاوا اور راکھ اگلنے لگی جس پر  وہاں سے گزرنے والی پروازوں کو بھی متنبہ کر دیا ہے

2070565
اٹلی: ایٹنا آتش فشاں پھر متحرک،لاوا اور راکھ اگلنے لگا

اٹلی کے جنوب میں واقع ایٹنا آتش فشاں سے پھر لاوا اور راکھ اگلنے لگی ۔

 جزیرہ سیسلی میں واقع 3300 میٹر بلند ایٹنا آتش فشاں  میں دوبارہ سے حرکت شروع ہو گئی ہے۔

 ایٹنا آتش فشاں سے لاوا اگلنے  کا دیگر برف پوش چوٹیوں سے نظارہ کیا گیا۔

اطالوی  انسٹیٹیوٹ برائے  جیو فیزک اور والکانولوجی  کے مطابق، ایٹنا  کا متحرک ہونا  جنوب مشرق کی جانب محدود ہو چکا ہے ۔

 اس  کے علاوہ  انسٹیٹیوٹ نے  وہاں سے گزرنے والی پروازوں کو بھی متنبہ کر دیا ہے ،

بتایا گیا ہے کہ  کاتانیا کے فونتانا روزا ہوائی اڈے  کو  اس حالیہ واقعے سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں