دنیا کے واحد فلوٹنگ جوہری پاور پلانٹ میں ایندھن کی بھرائی شروع ہو گئی

پیویک میں دنیا کے واحد فلوٹنگ جوہری پاور پلانٹ 'اکیڈمک لومونوسوف' میں جوہری ایندھن کی پہلی بھرائی شروع ہو گئی ہے: روس ایٹم

2069290
دنیا کے واحد فلوٹنگ جوہری پاور پلانٹ میں ایندھن کی بھرائی شروع ہو گئی

دنیا کے واحد فلوٹنگ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایندھن کی بھرائی شروع ہو گئی ہے۔

روس  کی سرکاری جوہری انرجی کمپنی 'روس ایٹم 'نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے مشرقی علاقے چکوٹکا کے شہر 'پیویک' میں دنیا کے واحد فلوٹنگ جوہری پاور پلانٹ 'اکیڈمک لومونوسوف' میں جوہری ایندھن کی پہلی بھرائی شروع ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق پلانٹ کے لئے ایندھن کے قلمی بنڈل  روس ایٹم کی فیول کمپنی TVEL کی ذیلی کمپنی 'مشین سٹریٹلنی زاوود' نے تیار کئے ہیں۔

جوہری ایندھن کے قلمی بنڈل براستہ شمالی بحیرہ  اور بذریعہ خصوصی کنٹینروں کے 'پیویک بندرگاہ 'پر لائے گئے ہیں۔

تازہ ایندھن کو کمپنی کی ذیلی فرم 'روس انرگوٹم کنسرن' کے ماہرین کے زیرِ نگرانی 2 ری ایکٹروں میں سے ایک میں بھرا گیا ہے۔

ایندھن کی بھرائی مکمل طور پر سطح آب پر کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ بھرائی کا عمل سال کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔

اکیڈمک لومونوسوف کے دوسرے ری ایکٹر میں ایندھن کی بھرائی 2024 میں کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں