عالمی ادارہ صحت: 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے ہسپتالوں پر 218 براہ راست حملے کئے جا چُکے ہیں

غزّہ میں ہسپتالوں کے کوریڈور زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر زخمیوں کو بے ہوش کئے بغیر آپریشن کر رہے ہیں: ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس

2059810
عالمی ادارہ صحت: 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے ہسپتالوں پر 218 براہ راست حملے کئے جا چُکے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ ہم، 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ فلسطینی زمین کے صحت کے مراکز پر 218 براہ راست حملوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں گبریسس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 7 اکتوبر سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے غّزہ میں  8 ہزار 500 اور اسرائیل میں  1 ہزار 400 افراد سمیت کُل 10 سے زائد افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ میں زخمیوں کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہے اور 1،4 ملین  سے زائد افراد بے گھر ہو چُکے ہیں۔غزّہ میں فیلڈ کی صورتحال کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ہسپتالوں کے کوریڈور زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر زخمیوں کو بے ہوش کئے بغیر آپریشن کر رہے ہیں"۔

گبریسس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس وقت تک صحت کے مراکز پر 237 براہ راست حملوں کی تصدیق کر چُکا ہے۔ ان حملوں میں سے 218 مقبوضہ فلسطین کی زمین پر اور 19 اسرائیل میں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات پر حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔غزّہ کے 36 ہسپتالوں میں سے 14 ناکارہ ہو گئے ہیں۔ دیگر ہسپتالوں کی کاروائیاں، خوراک اور  پینے کے صاف پانی کی کمی اور جنریٹروں میں ناکافی ایندھن کی وجہ سے، متاثر ہو رہی ہیں۔

گبریسس نے اسرائیل کے غزّہ کے 23 ہسپتالوں کو خالی کرنے کے مطالبے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ درپیش شرائط میں ہسپتالوں کو جبراً خالی کروایا جانا سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 ہفتوں میں عالمی ادارہ صحت 54 ٹن انسانی امداد غزّہ پہنچا چُکا ہے لیکن یہ امداد شہریوں کی ضروریات سے بہت کم ہے۔ 7 اکتوبر سے قبل روز مرّہ بنیادی ضروریات کے سامان پر مشتمل 500 ٹرالر علاقے میں داخل ہوئے ہیں لیکن 7 اکتوبر سے اب تک صرف 217 ٹرالر غزّہ پہنچ سکے ہیں۔



متعللقہ خبریں