بھارت کا چاند پراترنے والی خلائی شٹل سے رابطہ قائم نہ ہو سکنے کا اعلان

انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک بیان میں کہا ہے کہ چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر  وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں ہیں

2041250
بھارت کا چاند پراترنے والی خلائی شٹل سے رابطہ قائم نہ ہو سکنے کا اعلان

بھارت نے اطلاع دی ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد سلیپ موڈ میں ڈالے جانے والی چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔

انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک بیان میں کہا ہے کہ چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر  وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وکرم اور پرگیان سے کوئی سگنل موصول نہیں ہوسکا، تاہم : "(گاڑیوں کے ساتھ) رابطہ قائم کرنے کی ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔"

بھارتی  وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسرو کی ٹیم خلائی تحقیق کرنے والی گاڑی کے ساتھ رابطے کی کوششیں کر رہی ہے، اور کہا کہ رابطہ قائم نہ ہونے کی وجہ "سرد موسم" ہے اور منفی 150 ڈگری  سینٹی گریڈ درجہ حرارت رابطے میں ناکامی کا موجب ہو سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چندریان 3، جسے بھارت نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے کا جائزہ لینے کے لیے 14 جولائی کو خلا میں بھیجا تھا، نے 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔

چندریان-3 خلائی تحقیقی گاڑی کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ، بھارت امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر نرم لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا، اور جنوب کے قریب نرم لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں