انقرہ ٹیکنو فیسٹ اپنے انجام کو ؛پہنچ گیا،ایک ملین کے قریب زائرین کی آمد

تقریب کے دوران ٹرکش سٹارز، حرکش، گیوک بے، آک سونگر، بائراکتار ٹی بی ٹو، جنڈارمیری اسٹیل ونگز ، اتاک ہیلی کاپٹروں اور  آنکا  نے اپنے اپنے  مظاہرے کیے

2032809
انقرہ ٹیکنو فیسٹ  اپنے انجام کو ؛پہنچ گیا،ایک ملین کے قریب زائرین کی آمد
teknofest ankara1.jpg
teknofest ankara.jpg

جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والادنیا کا سب سے بڑا خلائی، ہوا بازی اور ٹیکنالوجی فیسٹیول، جس  میں  شہریوں  نے کافی دلچسپی  کا مظاہرہ کیا اختتام پذیر ہو گیا ہے    ۔

یہ فیسٹیول 30 اگست سے 3 ستمبر تک   انقرہ کے  فوجی  ہوائی اڈے پر  125 اداروں کی شراکت سے  شرمندہ تعبیر ہوا۔

بہت ساری سرگرمیوں کی میزبانی کرنے والے انقرہ فیسٹ  جو آزاد ترکیہ کے لیے "نیشنل ٹیکنالوجی حربہ" کے نقطہ نظر  کے ساتھ لاکھوں لوگوں کو یکجا کرتا  نے ایک بار پھر جوش اور ولولہ کو آسمانوں  تک  پہنچا دیا۔

تقریب کے دوران ٹرکش سٹارز، حرکش، گیوک بے، آک سونگر، بائراکتار ٹی بی ٹو، جنڈارمیری اسٹیل ونگز ، اتاک ہیلی کاپٹروں اور  آنکا  نے اپنے اپنے  مظاہرے کیے۔

ٹیکنو فیسٹ انقرہ میں  تعارفی اور سرگرمی اسٹالز بھی لگائے گئے۔

5 روز تک جاری رہنے والے میلے   کی صدر رجب طیب ایردوان اور وزرا سمیت  اقتصادی، سیاسی اور کاروباری شخصیات   اور نامور شخصیات نے سیرکی۔

ٹیکنو فیسٹ انتظامیہ کے مطابق  اس میلے کی  9 لاکھ 43 ہزار زائرین نے سیر کی۔

امسال  کا آخری ٹیکنو فیسٹ  27 ستمبر تا یکم اکتوبر  ازمیر میں منعر تا یکم اکتوبر  زاکتوبر  زمیر قد ہو گا۔



متعللقہ خبریں