بھارت کی خلائی گاڑی ابتدائی فرائض مکمل کرنے کے بعد سلیپنگ موڈ میں چلی گئی

خلائی گاڑی نے اپنے اوّلین فرائض پورے کر لئے ہیں۔ اس وقت اسے محفوظ شکل میں پارک کر کے سلیپنگ موڈ میں کر دیا گیا ہے: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزشن

2032408
بھارت کی خلائی گاڑی ابتدائی فرائض مکمل کرنے کے بعد سلیپنگ موڈ میں چلی گئی

بھارت کی خلائی گاڑی 'چندریان۔3 ' چاند کے جنوبی قطب پر تحقیقی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد  سلیپنگ موڈ میں چلی گئی ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق" چاند کے اس حصّے میں اب سورج کی روشنی نہیں پہنچ رہی۔ خلائی گاڑی نے اپنے فرائض پورے کر لئے ہیں۔ اس وقت اسے محفوظ شکل میں پارک کر کے سلیپنگ موڈ میں کر دیا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "خلائی گاڑی کا جمع کردہ ڈیٹا دنیا میں پہنچ گیا ہے۔ اس وقت گاڑی کی بیٹری مکمل  چارج ہے۔ گاڑی کے سولر پینل کو بھی 22 ستمبر 2023 کے طلوع آفتاب کے لئے سیٹ کر دیا گیا ہے۔  گاڑی کا ریسیور کھُلا ہے ۔ اگلی کامیابیوں تک الوداع"۔

'چندریان۔3' لُونر پروگرام کے ساتھ بھارت ، امریکہ، روس اور چین کے بعد، چاند  پر سوفٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا اور چاند کے جنوبی قطب پر سوفٹ لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

لینڈنگ پلیٹ فورم اور ریموٹ موڈیولز پر مشتمل چندریان خلائی گاڑی 3،9 ٹن وزنی ہے اور اس کا مقصد لینڈنگ کے بعد 14 دن تک تحقیقات کرنا تھا۔

واضح رہے کہ چاند کا جنوبی قطب ایک غیر دریافت شدہ حصّہ ہے اور  سائنس دانوں کے خیال میں  چاند کے اس حصّے پر  منجمد پانی اور قیمتی عناصر  موجود ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں