پولینڈ: لیجنیلا بیکٹیریا کی وجہ سے اموات کی تعداد 16 ہو گئی

پولینڈ میں لیجنیلا بیکٹیریا کی وجہ سے اموات کی تعداد 16تک پہنچ گئی، 155 مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

2031277
پولینڈ: لیجنیلا بیکٹیریا کی وجہ سے اموات کی تعداد 16 ہو گئی

پولینڈ میں ' لیجنیلا بیکٹیریا' کی وجہ سے اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ملک کے جنوبی مشرقی شہر 'رزیس زوو' میں وباء کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیجنیلا  بیکٹیریا کی وجہ سے 16 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور کم از کم 155 مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنیلا بیکٹیریا  ' لیجنائر ' نامی پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ یہ بیماری نزلے زکام جیسی علامات کے ساتھ شروع ہوتی  ہے اور  اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے  تو سانس میں دشواری اور جسمانی اعضاء کے کام کرنا بند کرنے کی وجہ سے مریض  کی موت واقع ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں