65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 20 تا 25 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نیند کے لیے بہترین

ماہرین کی ٹیم نے 65 سال سے زائد عمر کے 50 افراد کی 11 ہزار راتوں کی نیند کو مانیٹر کیا

2030003
65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 20 تا 25 سینٹی گریڈ درجہ حرارت  نیند کے لیے بہترین

امریکی محققین نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ 65 سال سے زائدعمر کے افراد میں اچھی رات کی نیند کے لیے کمرے کا مثالی درجہ حرارت 20 تا25 ڈگری ہونا چاہیے۔

تحقیق کے مطابق جس کے نتائج ’سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے، ماہرین کی ٹیم نے 65 سال سے زائد عمر کے 50 افراد کی 11 ہزار راتوں کی نیند کو مانیٹر کیا۔

تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ عمر کے گروپوں کے لیے کمرے کے درجہ حرارت میں شدید فرق ہے، اور یہ بات سامنے آئی کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کمرے کا   درجہ حرارت 20-25 ڈگری درجہ حرارت اچھی نیند کے لیے بہترین ہے۔

اس کے علاوہ، ٹیم نے نیند کے معیار میں 5 سے 10 فیصد کمی کا مشاہدہ کیا جب کمرے کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے بڑھ گیا۔



متعللقہ خبریں