روس کی خلائی گاڑی چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی

لُونا۔25 کسی اور مدار میں داخل ہو کر چاند کی سطح سے ٹکرائی اور تباہ ہو گئی ہے: روسکوسموس

2026881
روس کی خلائی گاڑی چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی

روس کی خلائی گاڑی لُونا۔25 چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی ہے۔

رشیہ فیڈرل خلائی ایجنسی  'روسکوسموس' کے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق "کل لُونا کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بعض پیرا میٹروں کے حساب میں غلطی کی وجہ سے لُونا کسی اور مدار میں داخل ہو کر چاند کی سطح سے ٹکرائی اور تباہ ہو گئی ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی نشاندہی کے لئے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لونا۔25  کو 11 اگست کو ماسکو سے 5 ہزار 500 کلو میٹر مشرق  میں ووسٹوچنی خلائی بیس سے 'سویوز 2.1 بی' راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔

یہ خلائی گاڑی 1976 کے بعد سے اب تک روس کی طرف سے چاند پر بھیجی گئی پہلی خلائی گاڑی تھی اور اس کا مقصد لُونر سطح پر سوفٹ لینڈنگ کر کے سائنسی تحقیقات کرنا تھا۔



متعللقہ خبریں