ابن سینا سائنس کونسل اور امام خطیب ایسوسی ایشن انقرہ کے زیر اہتمام کانفرنس اور طبی نمائش

ابن سینا سائنس کونسل اور امام خطیب ایسوسی ایشن انقرہ  کے زیر اہتمام  کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء  کو ابن سینا کی ترکیہ،  اسلامی  اور  یورپی ممالک  میں  اہمیت سے آگاہ کیا گیا

2026502
ابن سینا سائنس کونسل اور امام خطیب ایسوسی ایشن انقرہ  کے زیر اہتمام  کانفرنس اور طبی نمائش

ابن سینا سائنس کونسل اور امام خطیب ایسوسی ایشن انقرہ  کے زیر اہتمام  کانفرنس اور طبی نمائش

ابن سینا سائنس کونسل اور امام خطیب ایسوسی ایشن انقرہ  کے زیر اہتمام  کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء  کو ابن سینا کی ترکیہ،  اسلامی  اور  یورپی ممالک  میں  اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر کمال آیدن نےاس موقع پر معلومات  فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اس سال کو ابنِ سینا سائنس ،ثقافت اور صحت کے سال کے طور پر منا رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ترک پاک کلچرل نمائش کا انعقاد کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور پاک ترک دوستی کا رشتہ مذید مظبوط ہوسکے۔

اس موقع پر انہوں نے پاک ترک فورم کی ویمن ونگ کی رہنما شبانہ ایاز اور ان کی ٹیم کو صحت،ثقافت اور سائنس کے شعبے میں ہونے والے کام سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں ابن سینا کی ہزار سالہ کاوشوں کی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں