اعصابی دباو اورپریشانیاں سرطان کا موجب نہیں بنتے، تحقیق

ہالینڈ کی یونیورسٹی آف گروننگن سے منسلک ہسپتال کے محققین نےاعصابی دباؤ اور پریشانی اورعارضہ سرطان  کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

2023308
اعصابی دباو اورپریشانیاں سرطان کا موجب نہیں بنتے، تحقیق

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ اعصابی دباو اورپریشانیاں سرطان کا موجب نہیں بنتے۔

ہالینڈ کی یونیورسٹی آف گروننگن سے منسلک ہسپتال کے محققین نےاعصابی دباؤ اور پریشانی اورعارضہ سرطان  کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

مطالعہ کے دائرہ کار میں، کینیڈا، انگلینڈ، ناروے اور ہالینڈ کےتین لاکھ  بالغاں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں عصابی دباؤیا پریشانی اور چھاتی، بڑی آنت یا الکحل سے متعلق کینسر کی اقسام کے درمیان کوئی تعلق نہیں ملا۔

دوسری جانب اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ڈپریشن یا اضطراب  کے وقت تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں جیسے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 6 فیصد تک بڑھاجاتا ہے لیکن تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی شرح اور باڈی ماس انڈیکس کو مد نظر  رکھنے سے اس خطرے کی شرح کم ہوجاتی  ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن کینسر سوسائٹی کے کینسر جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

متعللقہ خبریں