ایران میں بلند سطح کی فضائی آلودگی، اسکول اور سرکاری ادارے بند

رضوی خراسان ماحولیاتی تحفظ کے مینیجر مہدی الہی پور نے کہا کہ مشہد میں دھول کے طوفان کی وجہ سے فضائی آلودگی 236 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر کی سطح پر ہے

2012883
ایران میں بلند سطح کی فضائی آلودگی، اسکول اور سرکاری ادارے بند

ایران  کے بوجنرد اور مشہد شہروں میں فضائی آلودگی بنا پر سرکاری اداروں میں چھٹیاں اعلان کر دی گئی ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی خراسان کرائسز مینجمنٹ مینیجر غلام رضا شفیق نے کہا ہے:"300 مائیکرو گرام/کیوبک میٹر سے زیادہ فضائی آلودگی کی وجہ سے آج بوجنورد میں سرکاری ادارے (مقامی وقت کے مطابق ) 10 بجے کے بعد بند ہیں۔"

مشہد شہر میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سرکاری ادارے اور اسکول بند کر دیے گئے۔

رضوی خراسان ماحولیاتی تحفظ کے مینیجر مہدی الہی پور نے کہا کہ مشہد میں دھول کے طوفان کی وجہ سے فضائی آلودگی 236 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر کی سطح پر ہے۔

ایرانی اہلکار نے خاص طور پر دل اور سانس کے مریضوں سے  ضروری نہ ہونے پر  گھروں سے باہر نہ نکلنے پر خبر دار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں