دن میں دو بار بالخاص رات کو دانت صاف کریں،دل کے دورے سے بچیں

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راست سونے سے قبل  دانت صاف کرنے سے آپ کو دل کا دورہ پڑے کے امکانات میں  کمی آ سکتی ہے

2006401
دن میں دو بار بالخاص رات کو دانت صاف کریں،دل کے دورے سے بچیں

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راست سونے سے قبل  دانت صاف کرنے سے آپ کو دل کا دورہ پڑے کے امکانات میں  کمی آ سکتی ہے۔

نیوز میڈیکل کے مطابق، محققین نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی ہے کہ آیا منہ کی بہتر صفائی کو دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی سے جوڑا جا سکتا ہے۔

دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی ایک ایسا مرض ہے جو دل کی دھڑکن میں تیزی اور حرکت قلب بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔

محققین کی ٹیم نے 1675  افراد پر تحقیق کی ،جن افراد پر تحقیق کی گئی ان میں سے تین فیصد کو دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی کی بیماری لاحق ہو گئی جب کہ تقریباً پانچ فیصد کو دل کا دورہ پڑا۔

محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  رات سونے سے قبل دانتوں کی صفائی سے دل کے پٹھوں کی حرکت میں بے قاعدگی کے خطرے میں 10 اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں 12 فیصد کمی ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں