اے ایف پی: ترکیہ، پیرس ایئر شو میں، اپنا قد کاٹھ دِکھا رہا ہے

ترک فضائی و خلائی صنعت 'توساش' قومی فضائی مصنوعات عنقا، اطاق، حُر کُش، گیوک بے اور قان کے ساتھ میلے میں پیش پیش ہے: اے ایف پی

2002617
اے ایف پی: ترکیہ، پیرس ایئر شو میں، اپنا قد کاٹھ دِکھا رہا ہے

فرانس کی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کی برآمدات سے متعلق ترکیہ نے اپنے دعوے پیرس  ایئر شو میں بھی برقرار رکھے ہیں۔

دنیا کا قدیم ترین ہوا بازی میلہ پیرس ایئر شو، 4 سالہ وقفے کے بعد ، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گیا ہے۔

امریکہ، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ  ترکیہ بھی اپنی فضائی دفاعی مصنوعات کے ساتھ میلے میں شامل ہے۔

ترک فضائی و خلائی صنعت 'توساش' نے قومی فضائی مصنوعات میں شامل عنقا، اطاق، حُر کُش، گیوک بے اور قان کے ساتھ میلے میں اپنا اسٹال کھولا ہے۔

'اے ایف پی' کے مطابق  ترکیہ  دفاعی صنعت کی پیداواری فرمیں  میلے میں اپنے طاقت کے مظاہرے کی خواہش مند فرموں میں شامل ہیں۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ میلے میں ترکیہ کی دفاعی مصنوعات  کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹری 'توساش' ، ترکیہ کی پہلی قومی ہیلی موٹر، ٹربوڈیزل ایوی ایشن موٹر  ، ڈبل ٹائمر پیٹرول ایوی ایشن موٹر ،  ٹربو جیٹ موٹر اور عمومی مقاصد کے ہیلی کاپٹر کی نمائش کر رہی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق' فرانس بین الاقوامی تعلقات انسٹیٹیوٹ'  کے محقق لیو پیریا۔ پگنے نے بھی اپنے حالیہ مقالے میں کہا ہے کہ ترکیہ کو دفاعی صنعت کے شعبے میں بطور ایک تیسرا راستہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹاک ہوم تحقیقی انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی امن کے مطابق ترکیہ کے ڈرون طیارے قزاقستان، کرغستان، ملائیشیا، الجزائر اور تیونس جیسے ممالک کے ہاتھ  فروخت ہو  رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ بات چیت میں توساش کے ڈپٹی ڈائریکٹر  عمر یلدز  نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون طیاروں کے ساتھ سب سے زیادہ دلچسپی افریقی ممالک کی طرف سے دکھائی جا رہی ہے اور اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے۔



متعللقہ خبریں