امریکہ، ٹیکساس کے ساحلوں پر ہزاروں مچھلیاں تلف

درجہ حرارت میں انتہائی اضافے کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی سطح تیزی سے گر گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مچھلیاں تلف ہوئیں

1998439
امریکہ، ٹیکساس  کے ساحلوں پر ہزاروں مچھلیاں تلف
abd olu balik1.jpg
abd olu balik.jpg

امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلوں پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آ ٹکرائی ہیں۔

ٹیکساس کے برازوریا اور کوئنتانا اضلاع  کے حکام نے بتایا  ہے کہ بروز  جمعہ کے بعد سے ابتک  ہزاروں مچھلیاں ساحل سمندر پر مرد حالت میں پہنچی ہیں اور مزید ہزاروں مچھلیوں کے ساحل سے ٹکرانے  کی توقع ہے۔

ضلعی عہدیداروں نے اپنے فیس بک ذریعے  عوام کو ساحل سمندر پر نہ آنے کی تنبیہ کی ہے، انہوں نے کہا کہ صفائی کا کام جاری ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس عمل میں کتنا وقت لگے گا، "کیونکہ مردہ مچھلیوں کے ٹکرانے کا عمل  کب تک جاری رہنے کا تعین نہیں کیا جا سکتا ۔"

کوئنتانا بیچ کاؤنٹی پارک کے حکام نے بتایا ہے کہ درجہ حرارت میں انتہائی اضافے کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی سطح تیزی سے گر گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی موت واقع ہوئی۔

حکام نے توجہ مبذول کرائی ہےکہ  مچھلیوں کے تلفی اہم  سطح کےماحولیاتی اثرات کاموجب بن سکتی ہیں۔  اور تلف ہونے والی  مچھلیوں کی اقسام  خطے کے ماحولیاتی نظام میں "اہم کردار" ادا کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے 2019 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ سمندر کے پانی کے گرم ہونے سے ساحلوں کے قریب کے حصوں  میں آکسیجن کی سطح  میں کمی آئی ہے ، جس سے مچھلیوں کی آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں