ٹویٹر کی نئی سی ای او لنڈا یاکارینو متعین

ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صحیح شخص نظر آیا تو وہ اُسے ٹوئٹر کمپنی فروخت کر دیں گے

1985957
ٹویٹر کی نئی سی ای او لنڈا یاکارینو متعین

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے نام کا  اعلان کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ این بی سی یونیورسل ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی سی ای او ہوں گی۔

قبل ازیں 12 مئی کو ایلون مسک نے ٹوئٹ میں نام لیے بغیر اعلان کیا تھا کہ کمپنی کی نئی سی ای او آئندہ 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی سی ای او کے آنے کے بعد وہ پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ لنڈا یاکارینو کاروباری سرگرمیوں پر توجہ دیں گی۔

مسک نے اس سے قبل  کہا  تھا کہ وہ ٹویٹر کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے جیسے ہی انہیں کمپنی کا انتظام سنبھالنے کے لیے کوئی  "احمق" ملے گا، اور پھر وہ صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیموں کا انتظام سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صحیح شخص نظر آیا تو وہ اُسے ٹوئٹر کمپنی فروخت کر دیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم ’اسپیس ایکس 'کے بھی مالک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں