ایلون مسک نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکیٹو عہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

مسک نے کہا کہ وہ  بورڈ کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی  افسر کے طور پر کام کریں گے، جو مصنوعات، سافٹ ویئر اور خدمات کی نگرانی کرے گا

1985640
ایلون مسک نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکیٹو عہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ایلون مسک ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو عہدے سے دستبردار ہو  رہے ہیں۔

مسک نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "میں یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ میں نے ٹویٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات حاصل کر لی  ہیں،  جو کہ تقریباً 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔"

مسک نے کہا کہ وہ  بورڈ کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی  افسر کے طور پر کام کریں گے، جو مصنوعات، سافٹ ویئر اور خدمات کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سی ای  او  ایک  خاتون ہوں گی، تا ہم انہوں نے ان کا نام نہیں دیا۔

گزشتہ دسمبر میں، ایلون مسک نے ٹویٹر کے سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں ایک سروے کو شروع کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وہ نتیجہ قبول کریں گے۔

جس میں 17 ملین 5 لاکھ سے زائد افراد  کی جانب سے رائے پیش کیے جانے  والے اس سروے کے نتائج کے مطابق 57.5 فیصد شرکاء نے مسک کو چھوڑنے اور    42.5 فیصد نے جاری  رکھنے کی ترجیح کا اظہار کیا۔

ٹیسلا کے کچھ شیئر ہولڈرز کا خیال تھا کہ ٹویٹر مسک کے لیے ایک خلفشار بن گیا ہے اور وہ پریشان ہیں کہ وہ ٹیسلا میں اپنے فرائض پر توجہ مرکوز کرنے سے قاصر ہیں۔



متعللقہ خبریں