استنبول ٹیکنو فیسٹ میں 25 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

متحدہ عرب امارات   کی فرسان الا امارات ہوائی کرتب ٹیم اور مراکشی  فضائیہ کی ٹیموں سمیت ٹیکنو فیسٹ  استنبول میں    فلائٹ شو پیش کرنے والی ٹیموں کو   شیلڈز  عطا کی گئیں

1981602
استنبول ٹیکنو فیسٹ میں 25 لاکھ سے زائد زائرین کی  آمد

دنیا کے  عظیم ترین  ہوا بازی، خلائی  وٹیکنالوجی فیسٹیول  ٹیکنوفیسٹ  کو25 لاکھ سے زائد  زائرین کی بدولت "دنیا کی بڑی ترین  آرگنائزیشن " کا درجہ ملا ہے۔

ترکیہ میں قومی ٹیکنالوجی کے فروغ کے معاملے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے متعدد اداروں  ، ترکیہ ٹیکنالوجی  ٹیم  انجمن اور  وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے  اشتراک سے منعقدہ  ٹیکنو فیسٹ  کا استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر  انعقاد  27 اپریل تا یکم مئی   کو ہوا۔

ایونٹ کے آخری روز منعقدہ اختتامی تقریب میں  ٹیکنو فیسٹ  استنبول کے دائرہ کار میں ٹیکنالوجی مقابلوں کے فاتحین کو ان کے ایوارڈز پیش کیے گئے۔ ٹیکنو فیسٹ  کے  لیے خصوصی نغمے کو زائرین نے پہلی بار سنا ۔

متحدہ عرب امارات   کی فرسان الا امارات ہوائی کرتب ٹیم اور مراکشی  فضائیہ کی ٹیموں سمیت ٹیکنو فیسٹ  استنبول میں    فلائٹ شو پیش کرنے والی ٹیموں کو   شیلڈز  عطا کی گئیں۔

ٹیکنو فیسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ٹی 3 فاونڈیشن کے متولی  وفد  کے چیئر مین سلچوق بائراکتار  نے فیسٹیول کی  اختتامی تقریر میں بتایا کہ ہم نے مزید ایک شاندار ٹیکنو فیسٹ کو کامیابی سے  سر انجام دیا ہے،  ٹیکنو فیسٹ پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے  درخشاں مستقبل کے لیے امید کی کرن ثابت ہونے والا ایک میلہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں