مصنوعی ذہانت خطرناک ہے،گوگل چھوڑ رہا ہوں:جیفری ہنٹن

نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا

1981619
مصنوعی ذہانت خطرناک ہے،گوگل چھوڑ رہا ہوں:جیفری ہنٹن

مصنوعی ذہانت کے موجد سمجھے جانے والے جیفری ہنٹن  نے اپنی ہی بنائی گئی ٹیکنالوجی سے خبردار کرتے ہوئے گوگل سے ملازمت چھوڑ دی ہے۔

اپنے بیان میں کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا۔

دوسری جانب گوگل نے اپنے ایک سافٹ ویئر انجینئر بلیک لیموئن کو بھی برطرف کردیا ہے جس نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے نظام پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حساس کہا تھا۔

بلیک لیموئن نے دعویٰ کیا تھا کہ بات چیت کی ٹیکنالوجی حساس ہوگئی ہے۔ 

اس سے قبل ایک ہزار سے زائد ٹیکنالوجی ماہرین بھی مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں