روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل کا تجربہ  کامیاب رہا ہے اور  ’’ لانچ کا مقصد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے جدید آلات کی آزمائش  کرنا تھا‘‘

1973916
روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں آستراخان کے علاقے کپوستین یار کثیرسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا گیا۔

بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ میزائل کا تجربہ  کامیاب رہا ہے اور  ’’ لانچ کا مقصد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے جدید آلات کی آزمائش  کرنا تھا‘‘۔

میزائل کے نام کے بارے میں معلومات فراہم نہ کیے جانے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ  میزائل  نے قازقستان میں ساری-شگن  میں تعین  کردہ  ہدف کو ٹھیک  نشانہ بنایا۔



متعللقہ خبریں