دنیا کا مختصر ترین حمل، جڑواں بچوں کا نام گینز بُک میں درج کر لیا گیا

پیدائش کی نارمل مدت سے 18 ہفتے قبل پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے لڑکی 330 گرام وزن کے ساتھ اور لڑکا 420 گرام وزن کے ساتھ پیدا ہوا

1955992
دنیا کا مختصر ترین حمل، جڑواں بچوں کا نام گینز بُک میں درج کر لیا گیا

کینیڈا میں حمل سے  محض 22 ہفتوں بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا  گیا ہے۔

یہ جڑواں بچے گذشتہ سال 4 مارچ کو اور معینہ مدت سے 126 دن پہلے پیدا ہوئے۔ پیدائش سے پہلے ان بچوں کے زندہ رہنے کی کوئی امید  نہیں تھی۔

پیدائش کی نارمل مدت یعنی 40 ہفتے پورے ہونے سے 18 ہفتے قبل پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے لڑکی ادھیہ 330 گرام وزن کے ساتھ اور لڑکا ادریال 420 گرام وزن کے ساتھ پیدا ہوا۔

کُل 750 گرام وزن کے ساتھ یہ جڑواں بہن بھائی اس وقت تک پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سب سے کم وزن کے ہیں۔

پیدائش کے ابتدائی دنوں میں صحت کے سنجیدہ مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود ادھیہ اور ادریال اس وقت ایک سال کے ہیں۔

واضح رہے کہ   ان بچوں سے پہلے قبل از وقت پیدائش کا ریکارڈ2018 میں   امریکہ کی ریاست لووا میں 125 دن پہلے پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے پاس تھا۔



متعللقہ خبریں