اسپیس ایکس راکٹ کا خلا میں جانے کا پروگرام روک دیا گیا

مشہور خلائی تحقیقی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے ارب پتی مالک ایلون مسک کے ساتھ مل کر دو خلابازوں کے عملے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کے لیے تیاری کرلی تاہم آج صبح طے شدہ اس پرواز کو ملتوی کردیا گیا

1952160
اسپیس ایکس راکٹ کا خلا میں جانے کا پروگرام روک دیا گیا

مشہور خلائی تحقیقی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے ارب پتی مالک ایلون مسک کے ساتھ مل کر دو خلابازوں کے عملے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کے لیے تیاری کرلی تاہم آج صبح طے شدہ اس پرواز کو ملتوی کردیا گیا۔

ناسا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے کریو  چھ مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاباز سلطان النیادی ایک روسی اور دو دیگر کے ساتھ 6 ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں

یہ ٹیم  ناسا کے 69 ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر فالکن نائِن راکٹ کے ذریعے لے جانے والے اسپیس ایکس ڈریگن انڈیور خلائی جہاز پر کینیڈی سپیس سنٹر میں کیپ کیناورل سے لانچ ہونا تھی۔

مشن کے عملے نے لانچ ڈے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ فالکن 9 راکٹ اور سپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں