وزیر توانائی و قدرتی وسائل: ہم نے بحیرہ اسود میں گیس کے کھوج پر "فائر آف ڈسکوری" دستاویز تیار کی ہے

ہمیں  ترکیہ کے مستقبل پر روشنی ڈالنے والوں اور ترکیہ کے خوشحال مستقبل کے لیے خون  پسینہ بہانے والوں کی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی

1940015
وزیر توانائی و قدرتی وسائل: ہم نے بحیرہ اسود میں گیس کے کھوج  پر "فائر آف ڈسکوری" دستاویز تیار کی ہے

توانائی و  قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی دریافت کی کہانی کو بیان کرنے والی دستاویزی فلم "فائر آف ڈسکوری" کے استنبول میں  پریمیئر میں شرکت کی۔

وزیر دونمیز نے یہاں  پر اپنی تقریر میں کہا کہ  ہمیں  ترکیہ کے مستقبل پر روشنی ڈالنے والوں اور ترکیہ کے خوشحال مستقبل کے لیے خون  پسینہ بہانے والوں کی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بحیرہ اسود کے علاقے  کا منصوبہ  ایک عظیم  کامیابی کی کہانی  ہونے  کی وضاحت کرنے والے  دونمیز  نے کہا، "یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نے اپنے آپ کو اپنے ملک کے لیے وقف کر دیا، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نےا کل کے ترکیہ اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط  ورثہ چھوڑنے کے لیے  اپنے خاندان، بچوں اور چاہنے والوں سے دور رہتے ہوئے   اہم کارنامے سر انجام دیے ہیں۔ "

بحیرہ اسود گیس کے کھوج  میں کار فرما  عظیم خدمات  کو "فائر آف  ڈسکوری" ڈیکومنڑی  کے ذریعے  ایک گھنٹے میں سمانے کی کوشش کرنے کا ذکر کرنے والے وزیر  دونمیز نے بتایا کہ "ہمیں علم   ہے کہ اس شب کے ہیروں ،  مرکزی اداکاروں کی کہانی    ایک شب  میں سما نہ سکنے کی حد تک  طویل  اور گہری ہے۔  ہم  نے  محض ان کہانیوں   کے ایک عکس کو پیش کیا  ہے۔  ترکیہ کی  تاریخِ توانائی ازسر نو قلم بند کیے جانے کے وقت  ہم نے ان کہانیوں   کو فراموش نہ کرنے  اور زیادہ سے زیادہ  شہریوں تک پہنچانا چاہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کئی ایک ماہرین   بحیرہ اسود کے منصوبے میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ترکیہ  لوٹے ہیں۔

ہم یہاں پر مہر ثبت کیے  گئے کارناموں کو بیان کرنے والے ایک سلسلے کو شروع کریں گے اور  شاید آئندہ کے ایام میں اسے کتابی  شکل  بھی دیں  گے۔



متعللقہ خبریں