ملاوی میں ہیضے کی وبا سے 12 افراد ہلاک

تقریباً 2 کروڑ کی آبادی والے ملک میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1002 ہوگئی ہے  جبکہ  کیسز کی تعداد 29 ہزار 995 ہوگئی ہے

1937989
ملاوی میں ہیضے کی وبا سے  12 افراد ہلاک

ملاوی میں مارچ میں پھوٹنے والی ہیضے کی وبا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک اور 626 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تقریباً 2 کروڑ کی آبادی والے ملک میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1002 ہوگئی ہے  جبکہ  کیسز کی تعداد 29 ہزار 995 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت کھمبیز کانڈوڈو چپونڈا نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر توجہ دیں اور صاف پانی کا استعمال کریں۔

ہیضہ، چھوٹی آنت کی ایک متعدی بیماری "Vibrio cholerae" کے جراثیم سے ہیدا ہونے والی بیماری ہے  اور  متاثرہ شخص میں پانی  کی کمی،  اسہال، قے اور پٹھوں میں درد جیسی علامات محسوس کرتا ہے۔

عالمی صحت کے اداروں اور حکومتوں کے اقدامات کے نتیجے میں ہیضے کے کیسز جو برسوں سے کم ہو رہے تھے، موسمیاتی تبدیلیوں، غربت اور تنازعات جیسی وجوہات کی وجہ سے دوبارہ پھیلنا شروع ہو گئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2021 تک دنیا بھر میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد 20 سے کم تھی  جبکہ  2022 میں ہیضے کی وبا صرف 26 ممالک میں دیکھی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں