گولڈن گلوب ایوارڈ میں شرکت کے بعد مشہور شخصیات کی اکثریت کورنا میں مبتلا

تقریب کے بعد 'کولن فیرل'، 'برینڈن گلیسن'، 'جیمی لی کرٹس' اور 'میشل فائیفا' سمیت کثیر تعداد میں مہمان معروف شخصیات کا کووِڈ ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے: بی بی سی

1934340
گولڈن گلوب ایوارڈ میں شرکت کے بعد مشہور شخصیات کی اکثریت کورنا میں مبتلا

امریکہ میں 'ہالی ووڈ غیر ملکی پریس یونین' کی طرف سے اور اس سال 80 ویں دفعہ منعقدہ 'گولڈن گلوب' تقریبِ ایوارڈ میں شامل عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی اکثریت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تقریب کے بعد 'کولن فیرل'، 'برینڈن گلیسن'، 'جیمی لی کرٹس' اور 'میشل فائیفا' سمیت کثیر تعداد میں مہمان معروف شخصیات کا کووِڈ ٹیسٹ پازیٹو نکلا ہے۔

ماہرین نے محتاط رہنے کی وارننگ دی اور کہا  ہے کہ گلوبل سطح پر کووِڈ۔19  کیسوں میں اضافے کو پیش  نظر رکھا جائے تو  عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مثبت کووِڈ ٹیسٹ کوئی اچھنبا نہیں ہیں۔

بوسٹن  بچوں کے ہسپتال  سے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر 'جون برونسٹین' نے کہا ہے کہ  ماحول میں بہت سے اور مختلف اقسام کے چراثیم موجود ہیں لہٰذا  پُر ہجوم اور بند مقامات پر ان جراثیموں سے محفوظ رہنا ناممکن ہے۔



متعللقہ خبریں