2021 میں، ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک  بچے کی موت واقع ہوئی : یو این آئی جی ایم ای

بچوں کی اموات کے تخمینے پر اقوام متحدہ کے انٹر ایجنسی گروپ (یو این آئی جی ایم ای) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2021 میں 5 ملین بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے گئے

1930330
2021 میں، ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک  بچے کی موت واقع ہوئی : یو این آئی جی ایم ای

2021 میں، ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک  بچے کی وفات ہوئی ہے۔

بچوں کی اموات کے تخمینے پر اقوام متحدہ کے انٹر ایجنسی گروپ (یو این آئی جی ایم ای) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2021 میں 5 ملین بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے گئے، جب کہ 5 سے 24 سال کی عمر کے 2.1 ملین بچے یا نوجوان ہلاک ہوئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں 1.9 ملین بچے مردہ پیدا ہوئے اور ان اموات کو صحت کے نظام تک منصفانہ رسائی اور اعلیٰ معیار کی چائلڈ ہیلتھ سروسز کی فراہمی سے روکا جا سکتا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ   2021 میں ہر 4.4 سیکنڈ میں ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اگر صحت کے نظام کو خاطر خواہ  بہتر نہ کیا گیا تو  2030 تک تقریباً 59 ملین بچے اور نوجوان مر  ہلاک ہو سکتے ہیں جبکہ  16 ملین بچے پیدائش سے قبل ہی ہلاک ہوسکتے ہیں۔

2021 میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تمام اموات میں سے 56 فیصد صحارا افریقہ اور 26 فیصد جنوبی ایشیا میں  ہوئی ہیں ۔

صحارا افریقہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو دنیا میں موت  کے  سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے، یہ خطرہ یورپ اور شمالی امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں 15 گنا زیادہ ہے۔

یونائیٹڈ نیشنز چلڈرن فنڈ (یونیسیف) کی ڈیٹا اینالیٹکس پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹر ودھیا گنیش نے  کہا ہے کہ  بہت سے والدین کو روزانہ اپنے بچوں کو کھونے کے صدمے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے  سانحے  جن کو روکا جاسکتا ہےکپر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی عزم اور بنیادی صحت کی خدمات میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے۔  

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) انسٹی ٹیوٹ فار میٹرنل، چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ ہیلتھ کے ڈائریکٹر انشو بنرجی،  نے کہا کہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات جہاں ہو پیدا ہوتے ہیں زیادہ ہوتے ہیں ، اس لیے  زندگی بچانے والی صحت کی خدمات تک رسائی میں عدم مساوات ایک بہت بڑی ناانصافی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام بچوں کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے، زندگی کو بہترین طریقے سے شروع کرنے اور مستقبل کو امید کے ساتھ دیکھنے کے لیے مضبوط بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں