چین میں کورونا واقعات میں سرعت سے اضافے نے یورپی ممالک کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کر دیا

چین سے کیسسز کے حوالے سے  اعداد و شمار کو دوبارہ سے باقاعدگی   کے ساتھ اور  بر وقت  فراہم کرنے کی درخواست

1926007
چین میں کورونا واقعات میں سرعت سے اضافے نے یورپی ممالک کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کر دیا

چین میں کورونا  کے یومیہ واقعات میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے تو صحت کی عالمی تنظیم  نے  اعلان کیا ہے کہ اس نے چینی عہدیداروں کے ساتھ  اعلی سطحی شراکت کا حامل ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او  کے حکام نے چین سے  تازہ پیش رفت کے بارے میں  مزید معلومات  فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور  نئے کیسسز کے حوالے سے  اعداد و شمار کو دوبارہ سے باقاعدگی   کے ساتھ اور  بر وقت  فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

چین کی  جانب سے  بین الاقوامی  آمدروفت میں  پابندیوں کے خاتمے  کے اعلان نے  تمام تر ممالک کو  متحرک کیا ہے۔

ممالک نے اوپر تلے اپنی  اپنی سرحدوں پر   تدابیر اٹھانی شروع کر دی ہیں۔

اٹلی چین سے آنے والے تمام تر مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہے۔

اسپین نے چین سے آنے والے مسافروں  سے  کورونا ٹیسٹ پیش کرنے یا پھر  ویکسینشن  پوری کرانے  کا ثبوت  مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر فرانس نے چین کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ماسک  پہننے کو لازمی قرار دیا ہے اور ان سے 2 دنوں کے اندر  کرائے گئے ٹیسٹ کی منفی میں رپورٹ بھی  طلب کی ہے۔

برطانیہ نے بھی    چین سے آنے والوں سے کورونا ٹیسٹ طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں