نائیجیریا میں ہیضے کی وبا ،20 افراد ہلاک

کراس ریور  کے ایک اعلی  عہدےدار ڈاکتر ایوارا ایوارا نے بتایا ہےکہ ہیضے کی وبا دس دیہاتوں میں پھیل گئی جہاں سو افراد میں اس کی تشخیص کی گئی جن میں سے بیس ہلاک ہو گئے

1920334
نائیجیریا میں ہیضے کی وبا ،20 افراد ہلاک

 نائیجیریا میں کراس ریور نامی صوبے میں بیس افراد ہیضے  کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

 کراس ریور  کے ایک اعلی  عہدےدار ڈاکٹر ایوارا ایوارا نے بتایا ہےکہ ہیضے کی وبا دس دیہاتوں میں پھیل گئی جہاں سو افراد میں اس کی تشخیص کی گئی جن میں سے بیس ہلاک ہو گئے۔

 ایوارا نے بتایا کہ حکومت نے متاثرہ دیہاتوں میں فوری طور پر طبی سامان اور ادویات پہنچا دی ہیں اور عوام  کو تلقین کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

 ہیضے کی بیماری خوراک اور پینے کی چیزوں کے راستے ویبریو نامی بیکٹیریا سے پھیلتی ہے جس کے بعد مریض کو اسہال اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایات ہوتی ہیں۔

نائیجیریا میں صاف پانی کی کمی اس بیماری کے تدارک میں اہم رکاوٹ ہے جس کی وجہ اموات میں اضافے کا خدشہ رہتا ہے ۔

ملک میں خسرہ،بچوں کا فالج  یعنی پولیو اور منکی پاکس جیسے وبائیں رونما ہوتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں